21 مئی، 2026، 12:00 PM

ایران کے خلاف ناکام جنگ پر ٹرمپ کا احتساب ضروری ہے، امریکی سینیٹر کا اعتراف

ایران کے خلاف ناکام جنگ پر ٹرمپ کا احتساب ضروری ہے، امریکی سینیٹر کا اعتراف

ڈیموکریٹک سینیٹر رافائل وارناک نے کہا ہے کہ سینیٹ نے ٹرمپ کی غیر قانونی جنگ کو ختم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے اور ریپبلکن ساتھیوں کو بھی صدر کا احتساب کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رافائل وارناک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف چھیڑی گئی جنگ بدترین شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔ امریکی سینیٹ نے اس غیر قانونی جنگ کو ختم کرنے کے راستے پر ایک اہم پیش رفت کی ہے۔

سینیٹر وارناک نے اپنے پیغام میں عہد کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے ریپبلکن ساتھیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اسی طرح ٹرمپ انتظامیہ کا احتساب کریں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جاری جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی سینیٹ اس نوعیت کی کسی قرارداد کو اس مرحلے تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل سینیٹ اس قرارداد کو منظور کرنے میں سات بار ناکام رہ چکی تھی۔

اس قرارداد کی رو سے، صدر ٹرمپ پر لازم ہو گا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کریں، جب تک کہ انہیں اس جنگ کو جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے باقاعدہ اجازت نہ مل جائے۔ اس قرارداد کو تمام ڈیموکریٹس اور چار ریپبلکن سینیٹرز کی حمایت حاصل رہی ہے۔

News ID 1939371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha